تہران،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر اہل کار کا دعوی ہے کہ ان کا ملک گزشتہ چند برسوں کے دوران شام اور عراق میں امریکی فوجی کمان کے مراکز میں خفیہ رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ بات ایرانی بین الاقوامی نیوز ایجنسی "تسنیم" نے بتائی ہے۔مذکورہ اہل کار کے مطابق ماضی میں خطے میں موجود امریکی بحری جنگی اور طیارہ بردار جہاز دیگر ممالک کے لیے خوف کا باعث ہوتے تھے تاہم اب بدل کر اہداف بن چکے ہیں۔ایرانی اہل کار نے دعوی کیا کہ تہران کے پاس 10 ٹن وزنی بم ہے جو زبردست تباہی پھیلانے کی قدرت رکھتا ہے۔